جیکب آباد‘سانحہ سیہون کیخلاف سول سوسائٹی اور علی محمد لاشاری عوامی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ‘ شدید نعرے بازی

مشتعل مظاہرین نے دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) سانحہ سیہون کے خلاف سول سوسائٹی اور علی محمد لاشاری عوامی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق سانحہ سیہون کے خلاف علی محمد لاشاری عوامی پارٹی کی جانب ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ دلمراد لاشاری ،بابل لہڑی ،شاہد لاشاری اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیا جس میں کارکنان نے شرکت کی مظاہرین نے سیہون میں دہشت گردی کے خلاف سخت نعریبازی کی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا گیا اس موقع پر رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء اللہ کے مزار پر دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے امن اورپیارکادرس دینے والوں کی مزار کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کو تیز کیاجائے علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل اورسول سوسائٹی جیکب آبادکے زیر اہتمام سانحہ سیہون کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے آغا غضنفرپٹھان ،محمد جان اوڈھانوکی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں گل بلیدی ،امین کھوسو،ندیم بہرانی ،خاد م اوڈھانو ،ارسلان ابڑو، رازخان پٹھان ،اکبر عمرانی ،قربان علی ،امان برڑو،ایڈوکیٹ جی ایم سومرو،انتظار ابڑوودیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے جہاں رہنما?ں نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :