جماعت اسلامی کا سانحہ سہون کے شہدا کی باقیات کی بے حرمتی کی اطلاعات پراظہار تشویش

ہفتہ 18 فروری 2017 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سانحہ سہون کے شہدا کی باقیات کی بے حرمتی کی اطلاعات پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پرنمک پاشی قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ واقعہ کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرکے غفلت برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون کے شہداء کی باقیات کی بے حٴْرمتی پوری انسانیت کی تذلیل ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے کہاکہ سہون سانحہ جہاں کرائے کے قاتلوں کے ذریعہ ملک کو عدم سے دوچارکرنے کیلئے ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے،وہاں پر سیکیورٹی کے نام پراربوں روپے خرچ کرنے والوںاداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صوبائی امیر نے زوردیا کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورقیام امن سمیت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صرف مساجد ومدارس کے خلاف کاروایاں کرنے کی بجائے قومی ایکشن پلان کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :