میرپورخاص، شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میر کا پلاٹ میں ہیروئن گٹکا سمیت دیگر منشیات کی کھلے عام فروخت جاری

ہفتہ 18 فروری 2017 22:47

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میر کا پلاٹ میں ہیروئن گٹکا سمیت دیگر منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے مقامی پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث جرائم پیشہ عناصر محلوں اور گلیوں میں کھلے عام چھوٹے بچوں کو بھی فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں جب کے پولیس اانتظامیہ کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز نظر آتی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام پریشان ہیں علاقہ مکینوں کے منع کرنے پر منشیات فروش جرائم پیشہ افراد علاقہ مکینوں سے الجھتے رہتے ہیں علاقہ عوام نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ میرکا پلاٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کھلے عام منشیات فروشی کا دھندا فوری بند کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :