پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے کیمپس کی موجودگی، نیٹو نے بھی پاکستان کے خدشات کو درست قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 فروری 2017 20:59

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے کیمپس کی موجودگی، نیٹو نے بھی پاکستان ..
کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری2017ء) نیٹو نے بھی افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے حوالے سے پاکستان کے خدشات کو درست قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نیٹو مشن کے سربراہ کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیٹو مشن کے سربراہ نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے کیمپوں کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کے خدشات کو درست قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی اکثریت افغانستان میں روپوش ہے۔ جبکہ یہی دہشت گرد تنظیم داعش کی سب سے بڑی اتحادی بن کر سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :