درگاہوں پر خودکش دھماکے کرنا بزدلانہ عمل ہے بیگناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کی کوئی مذہب نہیں ہے ‘درگاہ سیون شریف بم دھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے وہ شرپسند عناصر مسلمان کہلانے کے لائق نہیں

سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی ، میر عمر خان جمالی اور میر اورنگزیب خان جمالی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 18 فروری 2017 22:53

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) درگاہوں پر خودکش دھماکے کرنا بزدلانہ عمل ہے بیگناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کی کوئی مذہب نہیں ہے درگاہ سیون شریف بم دھماکہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے وہ شرپسند عناصر مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ہیں دہشت گردوں کی کوئی دین ایمان نہیں ہے ایسے بزرگ ہستی میں بم دھماکہ کروانا سمجھ سے بالا تر ہیں حضرت لال شہباز قلندر سندھ کی ہستی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہستی ہے سیون شریف بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ شہید کے لواحقین کے ورثہ کو صبر وجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب نصیب ہو ۔

ا ن خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی ، میر عمر خان جمالی اور میر اورنگزیب خان جمالی نے گوٹھ رحمدل ہیجوانی میں پیر بخش ہیجوانی کی جانب سے دئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوراں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لاہور پشاور کوئٹہ بم دھماکوں کے بعد سیون شریف لاہور پشاور کوئٹہ میں بے گناہ شہریوں پولیس آفیسران سمیت سیکورٹی فورس کے جوان شہید ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہر دہشت گردی کے خاتمی کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کی خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ضرب عضب آپریشن کے بعد شرپسند عناصراب مختلف شہروں میں جاکر بم دھماکے کرتے ہیں جو کہ بزدالانہ عمل ہے ضرب عضب آپریشن میں بھی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے پاک فوج نے بھی بے شمار قربانیاں دی ہیں یہ قربانیاں ضرور رنگ لائے گی ضرب عضب آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شرپسند عناصروں کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے

متعلقہ عنوان :