اپنی سرزمین سے دہشتگردی روکنے کیلئے کوشاں ہیں،افغان آرمی چیف کا دعویٰ

شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کو دہشتگردوں کی لسٹ اور شواہد مہیا کیے ہیں ، دہشت گردوں کے خلاف منصفانہ کارروائی کی امید کرتے ہیں ،افغانستان پر بمباری سے متعلق دونوں ممالک کے حکام نے اپنے تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کردیا ہے، کسی کوافغان سرزمین پر حملے یا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، اپنے آخری فوجی کی قربانی تک کسی کو افغان سرزمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، جنرل قدم شاہیم کی پریس کانفرنس

ہفتہ 18 فروری 2017 22:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہیم نے کہا ہے کہ افغانستان پر بمباری سے متعلق دونوں ممالک کے حکام نے اپنے تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کردیا ہے، ہم افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کے لئے کوشاں ہیں، کسی کوافغان سرزمین پر حملے یا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، اپنے آخری فوجی کی قربانی تک کسی کو افغان سرزمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہیم نے کہا کہ دہشت گردوں کی فہرست پاکستان کیعلاوہ دوسرے ذرائع سے بھی ملی ہے، ہم اس حوالے سے کام کرنے کے لئے تیار ہیں، ضرورت پڑنے پر مزید معلومات کا مطالبہ بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان نے بھی پاکستان کو دہشتگردوں کی لسٹ اور شوہد مہیا کیے ہیں، پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف منصفانہ کارروائی کی امید کرتے ہیں۔افغان آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کوافغان سرزمین پر حملے یا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، اپنے آخری فوجی کی قربانی تک کسی کو افغان سرزمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :