سوشل میڈیا پر سی ایس ایس امتحانات سے قبل دو لازمی پیپروں سے متعلق سوالات کی موجودگی کی تردید

ہفتہ 18 فروری 2017 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے سوشل میڈیا پر سی ایس ایس امتحانات سے قبل دو لازمی پیپروں سے متعلق Guessسوالات کی موجودگی کے بارے میں خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے مطابق سوالنامہ اور اس طرح کے مزید مواد کیلئے سخت، حفاظتی اور فول پروف اقدامات کئے جاتے ہیں اور انہیں انتہائی خفیہ طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ الزام فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے لگایا گیا ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق یہ معاملہ انتہائی حساس ہے جس کی تحقیقات کیلئے انہوں نے یہ معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :