پولیس سے برخاست ہونے والے کانسٹیبل نے خود کشی کرلی

ہفتہ 18 فروری 2017 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پنجاب پولیس سے برخاست ہونے والے کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا کانسٹیبل سلیم سی آئی اے راولپنڈی میں تعینات تھا اور چھٹی نہ ملنے کی وجہ غیر حاضر ہوگیا تھا جسکی وجہ سے اسے محکمے سے نکال دیا گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اتنہائی اقدام اٹھایا سی آئی اے سٹاف راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کے کانسٹیبل سلیم نے خود کر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلیم بطور ٹیلیفون آپریٹر تعینات تھا جس نے چھٹی کے لئے درخواست دی تاہم اسے چھٹی نہیں دی گئی اور وہ غیر حاضر ہوگیا غیر حاضری کے بعد گزشتہ ماہ کی 24تاریخ کو اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ دلبرادشتہ ہوکر فوارہ چوک پہنچ گیا اور چوک میں کھڑے ہو کر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا کانسٹیبل کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گئی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :