راولپنڈی،تھانہ نصیر آباد میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کردیا

ہفتہ 18 فروری 2017 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کردیا ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ2 مسلح ڈاکو رینج روڈ پر واقع توصیف پینٹ سٹورمیں داخل ہوئے دکان میں موجود 35سالہ دکاندار رئیس کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا جس پر رئیس نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں ا ٓکر رئیس زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو سٹور سے نقدی وغیر ہ لوٹ کر فرار ہوگئے زخمی دکاندر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :