کراچی ، ترقیاتی کام میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے متعلق شہری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 21 فروری 2017 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) شہرقائد میں یونیورسٹی روڈ پرہونے والے ترقیاتی کام میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے متعلق شہری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے -تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرجاری ترقیاتی منصوبے میں ٹھیکیدار کی جانب سے کی گئی بے قاعدگیوں کے حوالے سے شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیارکیاہے کہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے زیرتعمیر یونیورسٹی روڈپر ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔شہری نے الزام عائد کیا کہ تعمیرات میں غیرمعیاری مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہی-سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست کے حوالے سے عدالت نے سیکرٹری بلدیات، ڈی آئی جی ٹریفک اورکمشنرسے جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :