پاکستان کے لوگوں کو اپنی قومی زبان پر فخر ہونا چاہئے،ڈاکٹر کرسٹینیا اوسٹر ہیلڈ

منگل 21 فروری 2017 19:51

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) انگریزی اردو سے اعلیٰ زبان نہیں، پاکستان کے لوگوں کو اپنی قومی زبان پر فخر ہونا چاہئے، یہ ایک انتہائی المیہ ہے کہ پاکستان میں اپنی قومی اور مادری زبان بولنے والے لوگ احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ جنوبی ایشیائی زبانوں کی ماہر ڈاکٹر کرسٹینیا اوسٹر ہیلڈ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ایک مقالے سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ اس موقع پر جی سی یو ڈینزڈاکٹر طاہر کامران اور ڈاکٹر محمد اقبال شاہد ،چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر محمد ہارون قادراورڈاکٹر خالد محمو دسنجرانی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر کرسٹینیا کا کہنا تھا کہ مجھے اردو زبان میں گفتگوکرتے ہوئے کبھی احساسِ کمتری نہیں ہوا۔ہائیڈرل برگ یونیورسٹی جرمنی کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر کرسٹینیا کا کہنا تھا کہ جرمنی میںاردو زبان کی ترویج واشاعت کے لیئے مختلف پراجیکٹس اورتحقیقی کام جاری ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر کامران کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کرسٹینیا کی کتابیں اور مختلف مقالہ جات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :