کراچی ‘قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک

منگل 21 فروری 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی جسے دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی ،تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،جبکہ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :