پشاور ، دوڈی ایس پیز اور تین انسپکٹروںکے تبادلوں وتعیناتیوںکے احکامات جاری

منگل 21 فروری 2017 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات دوڈی ایس پیز اور تین انسپکٹروںکے تبادلوں/تعیناتیوںکے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی سی پی سی پشاور نثار احمد کو تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ونگ سی سی پی پشاور عنایت اللہ کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔

اسی طرح قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک پشاور انسپکٹر جوہر شاہ کو قائم مقام ایس ڈی پی اُو ہشتنگری، انسپکٹر انوسٹی گیشن ونگ سی سی پی پشاور عبدالرشید خان کو قائم مقام ایس ڈی پی اُو ٹاون اور قائم مقام ایس ڈی پی اُو ٹاون سیف اللہ کو تبدیل کرکے قائم مقام ڈی ایس پی سی پی سی پشاور تعینات کر دیاگیا ہے۔یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :