باجوڑایجنسی کی دور دراز علاقوں میں کھیلوںکے سر گرمیوں سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ،یجنسی سپورٹس منیجر باجوڑ

منگل 21 فروری 2017 21:05

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)باجوڑایجنسی کی دور دراز علاقوں میں کھیلوںکے سر گرمیوں سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ، علاقہ کی نوجوان ایک دوسرے کی قریب ارہے ہیںاور دوستی کے لازوال رشتے قائم ہورہے ہیں جو امن کیلئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایجنسی سپورٹس منیجر باجوڑ فضل اکبر خلجی نے بحیثیت مہمان خصوصی تحصیل ناوگئی کرکٹ ٹورنا منٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزیدمقابلے آئندہ بھی منعقد کئے جائیں گے ۔انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیٹیکل انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ سپورٹس منیجر نے آخر میں کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس ،ٹرافیا ں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل نے بھی خطاب کیا اورمحکمہ کھیل سپورٹس باجوڑ اورپولیٹیکل انتظامیہ کا نواگئی جیسے دورافتادہ علاقہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے پی اے الیون اور باجوڑ ٹائیگر کے درمیان فائنل کھیلا گیاجس میں پی اے الیون نے 20رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 24ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جبکہ روزانہ ہزاروں کے تعداد میں تماشائی میچز دیکھنے کیلئے آتے تھے ۔نواگئی اور گردونواح کے علاقوں کے لوگوں نے ایونٹ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ۔فائنل کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج نواگئی کا کرکٹ گرائونڈ تماشائیوں سے کچھاکچھ بھرا ہواتھا جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔