شین وارن نے پاکستان سپر لیگ کو بہترین کرکٹ لیگ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 21 فروری 2017 20:49

شین وارن نے پاکستان سپر لیگ کو بہترین کرکٹ لیگ قرار دے دیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) شین وارن نے پاکستان سپر لیگ کو بہترین کرکٹ لیگ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق اور لیجنڈری کرکٹر شین وارن نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شین وارن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایک بہت ہی بہترین کرکٹ لیگ ہے۔ اب تک پی ایس ایل کے ہونے والے تمام میچز بہت دلچسپ رہے۔ وہ پی ایس ایل کے میچز سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔