رینجرز کے کے کراچی اور لاہور کے اختیارت میں فرق سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی ،قمرزمان کائرہ

منگل 21 فروری 2017 21:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) رینجرز کے کراچی اور لاہور کے اختیارات میں فرق سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی اس امر کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ نے آج ساہیوال میں ایک ہوٹل پر اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں چھپے دہشت گردوںکے سہولت کاروں کے بارے میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی حکمت عملی دیکھیں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجبوری کے تحت رینجرز کو اختیارات دیے ہیں حالانکہ حکومت کے وزراء ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ نے اس کا کوئی نوٹس نہ لیا ۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور دوسری تمام سیاسی جماعتیں لاہور اور گردو نواح میں آپریشن کا کئی بار مطالبہ کر چکی تھیں لیکن حکمرانوں نے پولیس کو اپنی لونڈی بنا رکھا ہے حالانکہ پولیس میں بہت با کردار اور فرض شناس آفیسر بھی موجود ہیں اگر ان کو فری ہینڈ دے دیا جاتا تو آج رینجرز بلانے کی نوبت نہ آتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب طالبان کے ٹھکانوں کو ختم کرنے اورسہولت کاروں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے لیے رینجرز کو کراچی کی طرز پر آپریشن کرنا چاہیے ۔

اس موقعہ پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکر ٹری ندیم افضل چن نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کو وفاق اور پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما لاہور سے ہارون آباد جا رہے تھے کہ ساہیوال میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں مہر غلام فرید کاٹھیا ، مظہر ریاست اور ذاکر حسین برال کی طرف سے شاندار استقبال پر خیر مقدم کیا