جرمن حکومت کی یوکرینی باغیوں کی جانب سے مقامی افراد کو پاسپورٹ جاری کرنے کی مذمت

منگل 21 فروری 2017 11:21

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) جرمن حکومت نے مشرقی یوکرین کے باغیوں کی جانب سے مقامی افراد کو نئے پاسپورٹ جاری کرنے اور ان پاسپورٹوں کو روسی حکومت کی جانب سے تسلیم کرنے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان سٹیفن زائیبرٹ ان پاسپورٹوں کو تسلیم کرنا یوکرین کی جغرافیائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے یوکرینی تنازعے کے حریف دھڑوں سے کہا کہ وہ گزشتہ روز سے شروع ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرتے ہوئے اٴْس پر عمل کریں۔ دوسری جانب فائربندی کے پہلے دن فریقین کی جانب سے خلاف ورزیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ یوکرینی حکومت کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ایک درجن سے زائد مرتبہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ عنوان :