آسٹریلیا ، چھوٹے طیارے کے حادثہ میں 5 افراد ہلاک

منگل 21 فروری 2017 11:21

آسٹریلیا ، چھوٹے طیارے کے حادثہ میں 5 افراد ہلاک
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) آسٹریلیا میں چھوٹے طیارے کے حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مضافات میں واقع سسینڈن ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میںا مریکی شہری بھی شامل ہیں تاہم امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔حکام نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں تاہم فوری طور پر اس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔سپاٹ لائٹ سٹور منیجر نے کہا ہے کہ حادثے کے وقت سٹور میں عملے کے 20 ارکان موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :