مشرقی افغانستان میں کارروائی کے دوران داعش کے 15جنگجو ہلاک ، ہلمند میں قبل ازوقت راکٹ کے پھٹنے سے 6طالبان ہلا ک ہوگئے،لغمان میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے میں 10افراد ہلاک ،4زخمی

منگل 21 فروری 2017 11:22

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مشرقی افغانستان میں کارروائی کے دوران داعش کے 15جنگجو ہلاک ہوگئے، ہلمند میں قبل ازوقت راکٹ کے پھٹنے سے 6طالبان ہلا ک ہوگئے،لغمان میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے میں 10افراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ننگرہار کے علاقہ کوٹ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں فضائیہ کا استعمال بھی کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اس کارروائی میں داعش کے 15دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔یہ کارروائی آپریشن شاہین 25کے تحت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں حکام نے 10طالبان کو گرفتار کرلیا۔جنوبی صوبہ ہلمند میں قبل ازوقت راکٹ کے پھٹنے سے 6طالبان ہلا ک ہوگئے۔حکام کے مطابق طالبان جنگجو لشگرگاہ کے قریب حملہ کیلئے تیاریاں کررہے تھے کہ اس دوران راکٹ قبل از وقت پھٹ گیا۔

مشرقی صوبہ لغمان میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے میں 10افراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔وسطی ارزگان میں جھڑپوں میں چار پولیس اہلکار ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ جھڑپیں وسطی علاقہ میں طالبان کے ایک حملے کے بعد ہوئیں۔حکام نے جھڑپوں میں متعدد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :