انسداد دہشتگردی عدالت کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کے فیصلے کے محرکات سامنے آگئے

رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازنے کے لیے اعلی ترین سیاسی شخصیت کے حکم پرکلفٹن کا اے ٹی سی کمپلیکس خالی کرایاجارہا ہے ، ذرائع

منگل 21 فروری 2017 12:16

انسداد دہشتگردی عدالت کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کے فیصلے کے محرکات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کے فیصلے کے محرکات سامنے آگئے۔ رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازنے کے لیے اعلی ترین سیاسی شخصیت کے حکم پرکلفٹن کا اے ٹی سی کمپلیکس خالی کرایاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کا فیصلہ تو کرلیا گیا لیکن کراچی میں انسداد دہشت گردی کی دس نئی عدالتوں کی سمری منظور نہیں کی جارہی ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود دس نئی عدالتوں کے لیے ججز کا تقرر نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کے فیصلے کی وجہ رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازناہے۔سینٹرل جیل کراچی میں چھ انسداد دہشتگردی عدالتیں تعمیرکی جا چکی ہیں اور چار تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ کلفٹن اے ٹی سی کوخالی کرانے کیلئے پہلے پرانی عدالتوں کو سینٹرل جیل بھیجا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :