جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا الجزائر کا دورہ اچانک ملتوی کردیاگیا

میرکل نے الجزائر ی صدرسے ملاقات کرنا تھی تاہم عبدالعزیز بٴْوطفلیکہ کی طبیعت خراب ہونے پر دورہ منسوخ

منگل 21 فروری 2017 13:01

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) الجزائر کے صدر عبدالعزیز بٴْوطفلیکہ کے علیل ہو جانے پر جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا اس شمالی افریقی ریاست کا دورہ مؤخر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکومت کے ابتدائی اعلان میں کہاگیا کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل کو پیر کی شام الجزائر کے دارالحکومت پہنچنا تھا اور انہیں منگل کے روز صدر بوطفلیکہ سے ملاقات کرنا تھی۔

ادھر الجزائر کے صدر کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر کو لاحق سانس کی نالیوں کی تکلیف شدید ہو گئی ہے اور اس لیے وہ جرمن چانسلر سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔79 سالہ صدر گزشتہ گیارہ برسوں کے دوران کئی مرتبہ علاج کے لیے فرانس جا چکے ہیں۔ وہ سن 1999 سے الجزائر کے صدر چلے آ رہے ہیں اور اٴْن کی موجودہ مدت صدارت سن 2019 میں ختم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :