سعودی عرب میں بزرگوں سے فراڈ کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

منگل 21 فروری 2017 13:21

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں بزرگوں کو دھوکا دے کر ان کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے 3رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ 3 رکنی گروہ اے ٹی ایم کے قریب وارداتیں کرتا تھا،جو بزرگوں کے اے ٹی ایم کارڈ دھوکے سے ہتھیا لیتا تھا،جعل سازوں کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ برآمدہوئے ہیں۔ترجمان سعودی پولیس کے مطابق یہ گروہ اے ٹی ایم کے پاس بزرگوں کے ساتھ واردات کرتا تھا، اسپیشل ٹیم نے واردات کرنے والے گروہ کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون برآمد کرکے ضبط کرلیے۔

متعلقہ عنوان :