سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کے لئے ہیں‘ کرپشن کرنے والے لوگ اور ان کے سہولت کار بھی مجرم ہیں‘ پانامہ سکینڈل کا فیصلہ کرپشن کے خلاف اور عوام کے حق میں ہوگا‘ ہاتھیوں پر ہاتھ ڈالا تو مچھر خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کے لئے ہیں‘ کرپشن کرنے والے لوگ اور ان کے سہولت کار بھی مجرم ہیں‘ پانامہ سکینڈل کا فیصلہ کرپشن کے خلاف اور عوام کے حق میں ہوگا‘ ہم نے ہاتھیوں پر ہاتھ ڈالا تو مچھر خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ثابت ہورہا ہے نیب ایف بی آر نے پانامہ کیس پر ذمہ داری ادا نہیں کی۔

آٹھ ماہ گزر گئے نیب کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے لوگ اور ان کے سہولت کار بھی مجرم ہیں۔ پانامہ سکینڈل کا فیصلہ کرپشن کے خلاف اور عوام کے حق میں ہوگا۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمارے اس نظام میں مچھر پکڑے جاتے ہیں ہاتھی نکل جاتا ہے ہم نے ہاتھیوں پر ہاتھ ڈالا تو مچھر خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔ (ن غ)