یتیم بچوں کی کفالت اللہ رضا اور نبی ؐ کے قرب کا ذریع ہے‘الخدمت فائونڈیشن کوشش کررہی ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی غریب یتم بچہ کفالت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے

الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیرکے سیکرٹری جنرل عطاء الرحمان کی آغوش ہوم میں یتیم بچوں سے بات چیت

منگل 21 فروری 2017 14:35

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیرکے سیکرٹری جنرل عطاء الرحمان نے کہاہے کہ یتیم بچوں کی کفالت اللہ رضا اور نبی ؐ کے قرب کا ذریع ہے،الخدمت فائونڈیشن کوشش کررہی ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی غریب یتم بچہ کفالت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے،الخدمت فائونڈیشن مارچ کے آخری عشرے میں اسلام آبا دمیں ایک ڈونرز کانفرنس کرے گی جس میں اہل خیر کو دعوت دی جائے گی،ان خیالا ت کاآظہار انھوںنے الخدمت فائونڈیشن باغ کی جنرل کونسل اور خرم فاروق آغوش ہوم میں یتم بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے ،انھوںنے کہاکہ باغ کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں جو تیم بچو ں کی کفالت میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں،انھوںنے کہاکہ اسلامی ہمیں یہ درست دیتاہے کہ ہم اپنے اردگرد ایسے بچوں کی کفالت کریںجو غریب ہیں یا پھر ان کے والد حیات نہیں ہیں اور وہ پیسے نہ ہونے کے باعث تعلیم حاصل نہیں کرسکتے،یہ ایسا کام ہے جس سے اللہ رضاہوگا اور قیامت کے دن نبی ؐ کے ساتھ ہوںگے،اصل کامیابی یہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ اسلامی معاشرے کی خوبی یہی ہے کہ اپنے ان بھائیوں کا خیال رکھتے ہیںجو غریب ہوں یا بیمار ہوں یا کسی اور مصیبت میںگرفتار ہوں۔اسی سے اسلامی فلاحی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :