داعش کی مصر میں عیسائیوں پر مزید حملوں کی دھمکی،ویڈیو جاری

منگل 21 فروری 2017 14:43

داعش کی مصر میں عیسائیوں پر مزید حملوں کی دھمکی،ویڈیو جاری
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش ) نے مصر میں عیسائیوں پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقمصر میں داعش سے وابستہ گروپ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں دسمبر میں قاہرہ میں واقع ایک مسیحی چرچ میں بم دھماکا کرنے والا خودکش بمبار نظر آرہا ہے اور وہ ملک کی عیسائی اقلیت پر مزید حملوں کی دھمکی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو کا دورانیہ بیس منٹ ہے اور یہ گزشتہ روز منظرعام پر آئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ مصری عیسائی انتہا پسند گروپ کا ''پسندیدہ ہدف'' ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں خود کش بمبار ابو عبداللہ المصری نمودار ہورہا ہے۔اس نے دسمبر میں قاہرہ کے ایک گرجاگھر میں دھماکا کرکے کم سے کم تیس افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ مہلوکین میں زیادہ تر عورتیں تھیں۔اس ویڈیو میں مخاطب شخص یہ کہہ رہا ہے کہ یہ حملہ تو ابھی ایک ابتدا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کے قبطی عیسائی ملک کی کل آبادی کا قریبا دس فی صد ہیں۔ان پر مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جولائی 2013 میں برطرفی کے بعد سے مسلم انتہا پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب تک دارالحکومت قاہرہ کے علاوہ دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں ان پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :