ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار

منگل 21 فروری 2017 14:59

ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار
فیصل آباد۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پولیس تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آباد کے علاقہ نیوگارڈن ٹاؤن میں منگل کی صبح حساس ادارے کے ایک افسر اور ڈکیتی کی کوشش کرنے والے ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نیز فائرنگ کے تبادلہ میں حساس ادارے کا افسر بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آبادکے علاقہ نیو گارڈن ٹاؤن کے رہائشی حساس ادارے کے آفیسر عبدا للہ نسیم منگل کی علی الصبح ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ راستہ میں مسلح ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے، اسی دوران انہوں نے کیپٹن عبداللہ نسیم کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر دوران مزاحمت حساس ادارے کے آفیسر نے ایک ڈاکوپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دوسرے دوساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلہ میں عبداللہ نسیم بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ان کی حالت مستحکم بیان کی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوکی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال کیلئے شعبہ مارچری میں منتقل کر دی اور نامعلوم ملزمان ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :