چوہدری نثار علی خان کا کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکارعبدالرزاق کے لئے میڈل اور مالی معاونت کا اعلان

منگل 21 فروری 2017 15:23

چوہدری نثار علی خان کا کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکارعبدالرزاق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکارعبدالرزاق کے لئے میڈل اور مالی معاونت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ دنوں کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکار عبدالرزاق کیلئے میڈل اور اسکے خاندان کیلئے مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے ایسے سپوت پورے پاکستان کی پولیس اہلکاروں کے لئے باعث فخر اور باعث تقلید ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کوئی میڈل یا مالی مراعات کسی کی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں مگر مملکتِ پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ایسے بہادر جوانوں کی قربانی کا اعتراف کری-