افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم کے گھر کے باہر فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کردیئے گئے

منگل 21 فروری 2017 16:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) افغان اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کے کابل میں گھر کے باہر فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں واقع اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کی رہائش گاہ کے باہربکتر بند گاڑیوں کے ساتھ نیشنل پولیس اور کوئیک رسپانس فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔سیکورٹی فورسز مبینہ طور پر بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر گشت کررہے ہیں۔افغان نائب صدر اپنے سیاسی حریف احمد خان کی طرف سے دائر ایک متازعہ کیس کی پیروی کے بعد دفتر میں واپس آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :