برطانیہ اور فرانس کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کوارٹرفائنل انڈور کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا

منگل 21 فروری 2017 16:43

برطانیہ اور فرانس کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کوارٹرفائنل انڈور کلے کورٹ ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) برطانیہ اور فرانس کے درمیان رواں برس اپریل میں شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کوارٹرفائنل انڈور کلے کورٹ، فرانس کے شہر روئن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں کے درمیان ٹائی 7 سے 9 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے جو کہ کینیڈا کے خلاف ٹائی نہیں کھیل سکے تھے نے رواں ماہ کے شروع میں فرانس کے خلاف کوارٹرفائنل میں ملک کی نمائندگی کا اعلان کر رکھا ہے۔ برطانیہ نے ورلڈگروپ کے پہلے رائونڈ میں کینیڈا کو ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے 2015ء میں ایونٹ کے فائنل میں فرانس کو ہرا کر 79 برس بعد ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :