مونیکاپوئگ اور ایلینا ویسنینا دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

منگل 21 فروری 2017 16:47

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مونیکاپوئگ اور ایلینا ویسنینا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں مونیکاپوئگ نے حریف فرانسیسی کھلاری کیرولین گارسیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-1، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں ایلینا ویسنینا نے حریف کھلاڑی ڈوئی کو 6-2 اور 7-5 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :