پاکستان وسائل سے مالامال ہے، بدقسمتی سے اس پر غلامان امریکہ کے ایماء پر چلنے والے حکمران مسلط ہیں ،لیڈرز ڈیلرز بن گئے ہیں، 20کروڑ عوام پینے کی صاف پانی،صحت ،اور تعلیم سے محروم ہیں
صوبائی امیرجماعت اسلامی مشتاق احمد خان جلسہ عام سے خطاب
منگل 21 فروری 2017 16:47
(جاری ہے)
جس کیلئے ہم روز اول سے جمہوری جدوجہد کرتے چلے آرہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے PK77خدوخیل جنگدرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے کسان کونسلر محمد حیات کے سربراہی میں 16خاندانوں کے 120افراد کے جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے علاوہ جلسہ سے صوبائی وزیر حبیب الرحمن خان ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر عبدالغفار خان ،PK77کے امیر محمد خنیف ایڈوکیٹ محمد رشید ،محمد کریم اور عبدالشکور ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ بونیر کے سرزمین پر غیور پختون آباد ہے ۔جنہوں نے انگریزوں کو شکست دی ہے۔جماعت اسلامی کیساتھ عوام کی فلاح اور ملک کو درپیش مسائیل سے نکالنے کیلئے پلان رکھتی ہے۔عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر ہے۔انشاء اللہ 2018الیکشن میں عوام جماعت اسلامی کا بھر پور ساتھ دیں گے۔کیونکہ روٹی کپڑا مکان،پختون اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں سے عوام نالا ہوچکے ہیں۔اور آئے روز جوق درجوق جماعت اسلامی پاکستان کا ساتھ دیتے ہیں۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک وسائیل سے مالامال ہے۔مگر ملک پر کرپٹ حکمران مسلط ہے۔اور یہ حکمرانان اللہ اور رسول کی بجائے غلامان امریکہ کی ایماء پر چلے آرہے ہیں۔اگر ملک کو صالح قیادت مل گئی۔تو یہاں پر کوئی بھی تعلیم، صحت اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں ہونگے۔غلط قیادت کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم سے محروم جبکہ باہر ممالک میں محنت مزدوری کررہے ہیں۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔پاکستان میں لیڈروں کی بجائے ڈیلرز مسلط ہے۔جن کے پاس سائیکل تک نہیں ہوتے آج کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ان لوگوں نے عوام کی بنیادی حقوق ہڑپ کیا ہے۔اگر جماعت اسلامی کو اقتدار ملی۔تو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ عوام کی غضب شدہ حقوق حکمرانوں کی پیٹ سے نکالیں گے۔ملک پر 70سال سے معاشی دہشتگرد مسلط ہے۔جنہوں نے ملک کے 20کروڑ عوام کو صاف پانی سے محروم رکھ دیا ہے ۔مقررین نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کر کے ان کی شمولیت کو اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے سنگ میل قرارد یا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.