ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 21 فروری 2017 16:57

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد جاں بحق ..
ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دو افراد جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ پر چڑھ جانے سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد عبدالمجید اور کریم بخش جاں بحق جبکہ محمود خا ن شدید زخمی ہوگیا ،واقع کے بعد لیویزا ور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیںورثا ء کے حوالے کر دیں گئیںجبکہ نا معلوم ملزما ن کی تلاش شروع کرد ی گئی۔

متعلقہ عنوان :