وزیراعظم میاں محمد نوازشریف 3روزہ دورے پر(کل)ترکی روانہ ہوں گے

وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 5ویں پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل میں شرکت کرینگے‘ترک صدرطیب ادگان اوروزیراعظم بن علی یلدرم سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کرینگے

منگل 21 فروری 2017 17:11

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف 3روزہ دورے پر(کل)ترکی روانہ ہوں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف 3روزہ دورے کل)ترکی روانہ ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،وزیراعظم نوازشریف 22 فروری سے 24 فروری تک ترکی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم 5ویں پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اپنے ترک ہم منصب داود اوگلوکے ہمراہ سیشن کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف دورے کے دوران ترک صدرطیب ادگان اوروزیراعظم بن علی یلدرم سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ پاک ترک دوطرفہ تعلقات ،باہمی تجارت کے فروغ پر بات ہو گی۔ اس موقع پرخطے کی سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجزپر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :