ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ، پہلے میچ میں اتحاد ٹیکسٹائلز نے ماسٹر پینٹس کو شکست دیدی

منگل 21 فروری 2017 19:49

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ 2017ء کے پہلے روز دو انتہائی دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں اتحاد ٹیکسٹائلز نے ماسٹر پینٹس (بلیک) کو 7-2 سے جبکہ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیم نے آرمی /مومن گھی کو 10-6 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی ایبک کپ کے پہلے روزپہلے میچ میں اتحاد ٹیکسٹائلز اور ماسٹر پینٹس (بلیک) کے درمیان زبردست میچ ہوا۔

اتحاد ٹیکسٹائلز کی ٹیم نے شروع سے ہی دبائو بڑھایا اور پہلے چکر میں ہی راجہ تیمور ندیم نے شاندار گول سکور کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ چوتھے چکر تک دونوں ٹیموں میں دلچسپ کشمکش جاری رہی۔ اتحاد ٹیکسٹائلز کی ٹیم میچ 7-2 سے جیت گئی۔

(جاری ہے)

اتحاد ٹیکسٹائلز کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، ثاقب خان خاکوانی اور گائے گبرٹ نے دو دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس (بلیک) کی طرف سے بلال حئی اور ماریکلو پاسکل نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج اور آرمی/مومن گھی کے درمیان خوبصورت میچ ہو ا۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے ایکشن پیک میچ میں حسام علی حیدر اور خوان کروز لوساڈا کا کھیل دیکھنے والا تھا۔ آرمی/مومن گھی کی ٹیم کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈواٹیج بھی حاصل تھا ۔ ماسٹر پینٹس /نیوایج کی طرف سے پہلے چکر میں تین گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی گئی جو آخر تک قائم رہی۔ جیتنے والی ماسٹر پینٹس /نیوایج کی طرف سے حسام علی حیدر نے چھ جبکہ خوان کروز لوساڈا نے تین جبکہ فاروق امین صوفی نے ایک گول سکور کیا جبکہ آرمی /مومن گھی کی طرف سے مینول ٹوکولینو نے تین جبکہ احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ دوپہر ساڑھے تین بجے آرمی /مومن گھی کا مقابلہ باڑیز کی ٹیم سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :