نوشہرہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرآئی بی نقیب احمدقاضی دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

منگل 21 فروری 2017 19:53

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) انٹیلی جنس بیورو نوشہرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نقیب احمد قاضی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم کو اے ایس سی کالونی قبرستان میں سپر دخاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مرحوم جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی رہنما میجر ریٹائرڈ احمد سعید قاضی، کیپٹن ریٹائرڈ حسین احمد قاضی اور احمد سید قاضی کے بھائی ، لیفٹنٹ کرنل خالد ضمیر او رنوید ضمیر کے بہنوئی تھے۔ مرحو م کی فاتحہ خوانی کرنل لال ضمیر مرحوم کی رہائش گاہ نزد ٹینکی اے ایس سی کالونی ادا کی جارہی ہے ۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز جمعرات ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :