پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے آرمی چیف بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئیں گے: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی منگل 21 فروری 2017 19:43

پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے آرمی چیف بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے آرمی چیف بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل کے انعقاد کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ جبکہ فائنل دیکھنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور آئیں گے۔