بھارتی ایجنٹ گلبھوشن یادیوبھارتی دہشتگردی کاکھلاثبوت ہے،آرمی چیف

پاکستان میں دہشتگردی کے بھارتی عزائم سے مکمل طورپرآگاہ ہیں،پاک فوج پاکستانی اور کشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،بھارت کی ہرطرح کی اشتعال انگیزی کامئوثرجواب دیاجائیگا۔جنرل قمرجاوید باجوہ کاایل اوسی کادورہ اور گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 19:45

بھارتی ایجنٹ گلبھوشن یادیوبھارتی دہشتگردی کاکھلاثبوت ہے،آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا،آرمی چیف کوجی اوسی نے آپریشنل صورتحال پربریفنگ دی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پرمٹی والااور مناورسیکٹرکادورہ کیا۔آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا۔

آرمی چیف نے ایل اوسی پرفوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوان پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔اس موقعہ پرجنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے بھارتی عزائم سے مکمل طورپرآگاہ ہیں۔بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیوبھارتی دہشتگردی اورعزائم کاکھلاثبوت ہے۔کلبھوشن یادیوکامعاملہ منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیزی سے کشمیرپرسے توجہ ہٹاناچاہتاہے۔مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کاایک ثبوت کلبھوشن یادیوہے۔ہرطرح کی اشتعال انگیزی کامئوثرجواب دیاجائیگا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پاکستانی اور کشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی جبکہ کشمیریوں کی حمایت بھی جاری رکھی جائیگی۔ایل اوسی پرجان بوجھ کرشہری آبادیوں کونشانہ بنایا جارہاہے۔بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ناقابل معافی ہے۔

متعلقہ عنوان :