کراچی‘ احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

منگل 21 فروری 2017 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت منگل کو ہوئی، سماعت کے دوران سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے نجی بینک منیجراور گواہ محمد اکرم بھی پیش ہوئے،گواہ نے بیان دیا کہ میں 2011 سے 2016 تک منیجر رہا۔نیب کے تفتیشی افسر نے مجھے فروری 2016 میں بلوایا تھا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عاصم اور ان کے فیملی ممبرز کے اکاونٹس سے متعلق پوچھا۔میں نے تمام رکارڈ تفتیشی افسر کے سامنے پیش کیا۔ہمیں گزشتہ 2سماعتوں سے پہلے یہ دستاویزات فراہم کی گئیں۔ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وہ فلم کا ڈائلاگ نہیں سنا جہاں شہنشاہ جاتا ہے ساری عدالتیں کھل جاتی ہیں۔ظالم شہنشاہ نہیں ہوسکتا۔میں وہ مظلوم ہوں جس دن بادشاہ کی نظر پڑے گی میں نکل جاؤنگا۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔