جناح اسپتال میں آگ لگنے سے ریکارڈ وادویات خاکستر

منگل 21 فروری 2017 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جناح اسپتال کے عقب میں واقع ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے پلاٹ پر کھڑی ناکارہ گاڑیوں میں آگ لگی تو شدت اختیار کرتے ہو ئے اسٹاف کوارٹرز تک جا پہنچی،اسٹاف کوارٹرز کی نچلی منزل پر اسپتال کے ریکارڈ روم اور ادویات کے ذخیرے کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او سا?تھ ڈاکٹر جمیل صدیقی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کئی سال سے ناکارہ کھڑی ایم این سی ایچ پروگرام کی 8گاڑیاں جل کر خاکسترہو ئیںآگ لگنے کی اطلاع پر پاک بحریہ اور کے ایم سی کے چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور عملے نے ایک گھنٹے کی جدہ جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :