محمد علی جناح یونیورسٹی کی نئی ویب سائیٹ ای بریری جناح کا آغاز

منگل 21 فروری 2017 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) عالمی لائیبریری ڈے کے موقع پر محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی جانب سے الیکٹرانک لائیبریری کی ایک نئی ویب سائیٹ ای بریری جناح لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے طلبہ اور اسا تذہ یونیورسٹی کی حدود میں اپنے کمپیوٹر پر ٹیکسٹ بکس،ریسرچ جرنل ،میگزین ، مشہور مصنفین کے کتابیں اور ناولز اور دیگر موضوعات پر نئی و پرانی کتابوں کا مطالع کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کی ہیڈ لائیبریرین حمیرا ناز کے مطابق اس ویب سائیٹ پر اب تک تین ہزار سے زائید کتابیں، ریسرچ جرنلز و دیگر جرائید اپ لوڈ کئے جاچکے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے موجودہ صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کے گزشتہ سال فروری کے مہینہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد لائیبریری کی توسیع و ترقی اور نئی کتابوں کی خریداری کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جن کے تحت ڈیجیٹل لائیبریری کا آغاز، نئے ریڈنگ رومز کی تعمیر، جرائید کے سیکشن و اسٹڈی رومز کااضافہ، ریسرچ اسٹڈی گروپ ا ور بحث و مباحثہ کے لئے بھی علیحدہ سیکشن بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیوٹر سائینس کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل و کمیپیو ٹر انجنیرئنگ،مینجمنٹ اور سوشل سائینسز کے ڈگری پروگرام شروع کرنے کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران کمپیوٹر سائینس‘ انجینئرنگ‘ فزکس‘ میتھمیٹکس‘ اکنامکس‘ اکاونٹنگ،سائیکلوجی اور دیگر مضامین کی ایک ہزار سے زائید کتابیں خریدی جاچکی ہیں۔عالمی یوم لائیبریری کے موقع پر محمد علی جناح یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں لائیبریری کلچرل پروموشن ایجوکیشن سوسائیٹی کی جانب سے طلبہ کے ایک تقریری مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :