پشاورکے علاقہ پائوکے میں فائرنگ ، دوافراد جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے

منگل 21 فروری 2017 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پشاورکے علاقہ پائوکے میں فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، فائرنگ کاواقعہ جرگہ کے دوران پیش آیا،دوفریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق علاقہ پائوکہ میں جائیداد کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، تاہم جرگے میں اچانک دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے موقع سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :