اسلام آباد سبزی منڈی پولیس کی کارروائی ،تین منشیات فروش گرفتار،چرس اور ہیروئن برآمد

منگل 21 فروری 2017 20:15

اسلام آباد سبزی منڈی پولیس کی کارروائی ،تین منشیات فروش گرفتار،چرس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سبزی منڈی پولیس کی کارروائی ،تین منشیات فروش گرفتار،چرس اور ہیروئن برآمد،ملزم محمد رمضان پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں چالان یافتہ ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی انڈسٹریل ایریا حسام اقبال کی نگرانی میںایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی اسجد محمود ،سب انسپکٹر محمد بشیر اور دیگر ملازمان نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔

ملزم محمد رمضان ولد محمد ریاض سکنہ تحصیل و ضلع خوشاب حال فوجی کالونی راولپنڈی سے 2100 گرام چرس ، عمران علی ولد غلام علی سکنہ خیبر ایجنسی کو سیکٹر آئی الیون سروس روڈ سے 1400گرام چرس ،ملزم محمد عامر سے 350 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد رمضان قبل ازیں بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔علاوہ ازیں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم وحید مسیح سے پسٹل تیس بور برآمد کیا ۔کوہسار پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈ ر بھرائی کرنے پر تین ملزمان نور محمد ،عامر شہزاد اور یٰسین کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر شاباش اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :