سال کے پہلے ڈیڑھ ماہ میں تین سو فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں،بریگیڈیئر امجد ستی

ہتھیار ڈالنے والے افراد کو روزگار اور ان کے بچوں کو تعلیم دلوائیں گے،سیکٹرکمانڈر ایسٹ ماضی میں غلط ہاتھوں میں استعمال ہونے پر ندامت ھے،سرنڈر افراد کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 20:16

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ڈیرہ بگٹی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا,جہاں ہتھیار ڈالنے والے افراد اور ان کے بچوں نے بھی شرکت کی,جبکہ تقریب میں شہریوں کے علاوہ سیکٹرکمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی اور دیگر سیکورٹی آفیسران نے بھی شرکت کی,تقریب کے دوران سیکٹرکمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے پہلے ڈیرھ ماہ اب تک کم و بیش تین سو افراد نے ہتھیار ڈال کر جرائم کی دنیا سے قطع تعلقی کا اظہا کیا ھی,اور ہم نے بھی دو قدم آگے بڑھ کر ان کو سینے سے لگا یا ھی,سیکورٹی فورسز کا مقصد صرف ان کو مارنا نہیں ھی,کیونکہ ہم سب جانتے ہیں,کہ ان کے ہتھیار اٹھانے میں محرومیوں اور سابقہ حکومتوں کے غفلتوں کا بھی بڑا کردار ھی,ہم ہتھیار پھینکنے والوں کو نہ صرف گلے سے لگائیں گے بلکہ ان کے اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم اور روزگار کے موقع پیدا کرینگی,اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے چند اہم کمانڈرز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے سابقہ کارناموں پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا,اور یہ عہد کیا کہ آئندہ جب وہ ہتھیار اٹھائیں گے تو پاک سر زمین کے دفاع کے لئے اٹھائیں گی,اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے افراد اور ان کے بچوں نے سبز ہلالی پر چم اٹھا رکھے تھی,جبکہ سرینڈر ہونے افراد کی جانب ڈالے گئے ہتھیار بھی میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے

متعلقہ عنوان :