جماعت اسلامی ملاکنڈ نے سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے کرومائیٹ ، انڈسٹریل زون اور بجلی رائلٹی کی حصول ، اضافے اور اس کی منصفانہ تقسیم کے لئے فارمولہ پیش کردیا

منگل 21 فروری 2017 20:52

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جماعت اسلامی ملاکنڈ نے سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے کرومائیٹ ، انڈسٹریل زون اور بجلی رائلٹی کی حصول ، اضافے اور اس کی منصفانہ تقسیم کے لئے فارمولہ پیش کردیا ، تین بجلی گھروں سے مالاکنڈ کے تمام علاقوں کو ارزاں نرخ پر بجلی کی ترسیل کے لئے بھی جدوجہد کی جائے گی، وسائل پر پوری قوم کا حق ہے فنڈ زپر صرف اراکین اسمبلی کی اجارہ داری قبول نہیں ، رائلٹی کی رقم سالانہ اٹھائیس کروڑ روپے قومی فلاح و بہبود کے لئے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے یونین کونسل اور ویلج کونسل کی سطح تک آسانی سے پہنچایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان نے سیاسی کمیٹی کے سربراہ سابق ایم این اے بختیار معانی ، الخدمت کے ضلعی صدر شہاب حسین ، کونسلران جمال خان ،گوہر رحمن ، حاجی ظفر علی اور دیگر راہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی کے اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی اشتراک سے ملاکنڈ میں پیدا ہونے والی 121 میگاواٹ بجلی رائیلٹی کی ملنے والی 28 کروڑ روپے میں اضافے اور اسے قومی مفاد میں تقسیم کرنے کے لئے تحریک چلانے کا اغاز کرتے ہیں جبکہ کرومائیٹ اور انڈسٹریل زون کی رائیلٹی کے حصول کی کوششیںبھی جاری رکھیںگے انہوںنے کہاکہ پہلی مرحلہ میں تمام سیاسی جماعتوں ، یو نین کونسلوں کے ضلعی تحصیل اور ویلج کونسلوں کے ممبران کا اجلاس منعقد کریں گے جس میں لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا بختیار معانی نے فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے لئے فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مد میں سالانہ 28 کروڑ روپے اراکین اسمبلی کوملنے کی بجائے ضلع کونسلران کو پندرہ پندرہ لاکھ ، تحصیل کونسلروں کو دس دس لاکھ، ویلج چئیرمین کو پندرہ پندرہ لاکھ ، ایم این اے اور ایم پی ایز کو پچاس پچاس لاکھ اور ڈپٹی کمشنر کی صوابدید پر دو کروڑ روپے مختص کی گئی تاکہ رائلٹی کی مد میں ملنے والی رقم قوم کی فلاح و بہبود پر بلا امتیاز تقسیم ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک حقوق ملاکنڈکے ذریعے کسٹم ایکٹ کی واپسی کے لئے اواز اٹھا کر ایکٹ کو واپس کردیا اس طرح رائلٹی کے حصول کے لئے بھی اخری حد تک جانے سے گریز نہیںکریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک کو پی ٹی ائی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :