جماعة الدعوة کا احتجاجی مظاہر ہ،پر بھارتی و امریکہ کے جھنڈے نذر آتش
منگل 21 فروری 2017 20:51
(جاری ہے)
پروگرام کے اختتام پر بھارتی و امریکہ جھنڈے نذر آتش کیے گئے انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان پر پوری قوم کی طرح میں بھی پریشان ہوا یہ بیان توہین عوام ہے حافظ سعید کشمیر کاز کی پہچان ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں دنیا ہماری نہیں ہو سکتی اس لیے اپنی قوم کے لیے سچ بولیں فظ کے خلاف بیان دے کر ہم دشمن کو خوش کر رپے ہیں حافظ سعید صرف کشمیر کی نہیں بلکہ بلوچستان کی بھی بات کرتا ہے سندھ کے پانیوں کی بات کرتا ہے اجمل بلوچ نے کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں ان کشمیریوں کو جو سات لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیںوزیراعظم حکم دیں کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں حکمرانوں نے انڈیا و امریکہ کے سامنے مدافعانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔
موجود ہ حکومت کسی بھی مسئلہ پر کھل کر بولنے کو تیار نہیں۔ایسے بزدل حکمرانوں سے قوم کو جلد جان چھڑانی چاہئے انجمن تاجران کے رہنما کاشف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں پہلے امریکی صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے محب وطن حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا خواجہ آصف نے ایک قدم بڑھ کر مودی کی زبان استعمال کرتے ہوئے بیان دیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسمبلی میں آکر قوم سے معافی مانگے اورحکومت ان کی نظر بندی ختم کی جائے فوج بھی سلامتی کی ذمہ دار ہے اس لیے اس پر کارروائی کی جائے عدالتیں حافظ سعید کے حق میں فیصلہ دے چکی ہیںلاکھوں تاجر حافظ سعید کے سا تھ کھڑے ہیں عالمی تحریک انجمن پنجتن پاک کے رہنما ڈاکٹر عظمت اللہ سلطان قادری نے کہا کہ ضرب عضب راحیل شریف نے شروع کیا،کیا وزیر داخلہ کو نہیں پتا کون ملک کی سلامتی کے کام کر رہا ہے جو شخص پاکستان کے لیے کام کر رہا ہے اس کو نظر بند کرنا افسوسناک ہے خواجہ آصف کو میں وزیر نہیں مانتا، کیا میاں صاحب نے اس لیے وزیر بنایا کہ وہ دشمنوں کی زبان بولیں ، ایسے وزیر نواز شریف کے لیے خطرناک ہیں میاں صاحب ان سے جان چھڑائیںاگر ملک کا خیال نہ کیا گیا تو نہ وزارتیں رہیں گی انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ کی کوششیں قابل تحسین ہے حافظ سعید انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں انبیا کی سنت کو زندہ کر رہے ہیں وہ سماجی شخصیت ہیں چوہدری نثار بخوبی جانتے ہیں کہ کون اس ملک کے لیے کام کررہا ہے اور کون خلاف کام کر رہا ہے حافظ سعید کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایسے وزرا کو فارغ کیا جائے جو ملک کو بدنام کررہے ہیں عظمت اللہ نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے کشمیر ہمارا ہے پاکستان کی شہ رگ ہے اگر میاں صاحب نے ایسا نہ کیا تو آئندہ انتخابات میں قوم کا فیصلہ بدل جائے گا اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف اسلام آبادعمران خان نے کہا کہ امریکہ بھارت کے کہنے پر حافظ سعید کو نظر بند کیا جس نے 2005 کے زلزلہ میں سب سے ذیادہ کام کیا ایک ایسی تنظیم کے سربراہ جس کے کارکنان ہر آفت کے موقع پر پہنچ کر انسانیت کی فلاح کا کام کرتے ہیں حافظ سعید نے کبھی فرقہ واریت کی بات نہیں کی حکومت کے اس فعل پر ہر پاکستانی نادم ہے ایک ایسے شخص کو وزیر دفاع کہتے ہوئے شرم آتی ہے جو پاکستانی قوم کا دفاع نہ کر سکے موددی کشمیریوں کا قتل عام کروا رہا ہے اور یہ حکمران بھارت سے دوستیاں کر رہے ہیں۔حکمرانوں کی ملک دشمن،اسلام دشمن،کشمیر دشمن پالیسیاں سامنے آ چکی ہیں۔مودی کے ساتھ نواز شریف نے جو مک مکا کیا وہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید قوم کے ہیرو ہیں انہیں رہا کرنا چاہئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.