اوور سپیڈنگ کے باعث سعودی عرب میں ڈرائیورگرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:10

اوور سپیڈنگ کے باعث سعودی عرب میں ڈرائیورگرفتار
جزان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء) :ذرائع کے مطابق ایک طالبات کی بس کے ڈرائیور کو تیز رفتا ری کے باعث گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈرائیور نے بس کی رفتار180 km/hrسے بھی زائد کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق اس کے ساتھ گزرتی ایک گاڑی نے اس تیز رفتار بس کی ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پراپ لوڈ کر دی۔ جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ واقعہ ریاست کے علاقے جیزان میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :