اٹک, مسلح ڈکیتی کی وار دات مسلح ڈاکوئوں کی فا ئر نگ گو لی ڈرائیور کے پیٹ سے آر پارپولیس کازیر دفعہ 394ت پ کے تحت مقدمہ درج

منگل 21 فروری 2017 21:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) جھبلا ہٹ پل کے قریب مسلح ڈکیتی کی وار دات کے دوران مسلح ڈاکوئوں کی فا ئر نگ گو لی ڈرائیور کے پیٹ سے آر پار ہو گئی تفصیلات کے مطابق عثمان حنیف ساکن ببرکی حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ کا لی پیلی وین نمبر RIS-3807 پر ڈرائیور ہے وہ پتھر گڑ ھ روڈ نزد جھبلاہٹ پل کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو مو ٹر سائیکل سوار آئے اور انہو ںنے میری گاڑی کے آگے موٹر سائیکل کھڑا کر دیا مو ٹر سائیکل پر 16.0007 تحریر تھا ایک ڈاکو مضبوط جسم کا ما لک قد پا نچ فٹ دس انچ اور دوسرا نو جوان پتلی ہلکی سی مو نچے قد پا نچ فٹ سات انچ نے مجھ پر پستول تان لیا تلاشی کے دوران جیب سے 3200رو پے نکا ل لیئے میں نے گاڑی بھگا نے کی کوشش کی اس پر ڈاکو ئوں نے فا ئر نگ کردی ہے گا ڑی کا دروازہ کھلا ہو نے کے سبب پیٹ کی دائیں جا نب گو لی لگی جو وکھی سے با ہر ہو گئی جس پر میرا خون بہنے لگا تاہم میں نے ہمت نہ ہاری اور گاڑی کو موقع سے بھگا کر لے آیا پولیس نے زیر دفعہ 394ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :