جماعت اسلامی (حلقہ خواتین ) یوتھ ونگ ضلع پشاور کے زیر اہتمام ایجوکیشنل اینڈ کلچرل فیسٹیول (کل) ہو گا

منگل 21 فروری 2017 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین ) یوتھ ونگ ضلع پشاور کے زیر اہتمام ایجوکیشنل اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد 23فروری بروز جمعرات بوقت 9:00 تا 01:00،بمقام نشتر ہال پشاورمنعقد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کی مہمان ِخصوصی ایم این اے عائشہ سید ہوں گی ۔فیسٹیول میں مقابلہ جات رکھے گئے ہیں جس میں بیت بازی،تقاریر بموضوع --’سنگ مرمر پہ چلو گے تو پِسل جائو گے ‘آرٹ (پوسٹ کارڈ،ریسائکلنگ ماڈلز،اور ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء شامل ہیں )اس کے علاوہ سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہو گا مختلف النوع انعامات دئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :