سعودی عرب میں سیلاب میں گاڑی چلانے کی کوشش کرنیوالا شخص ڈوب گیا،لاش تلاش کرلی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:27

سعودی عرب میں سیلاب میں گاڑی چلانے کی کوشش کرنیوالا شخص ڈوب گیا،لاش ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء) : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں حالیہ بارشوں کے باعث معمولات زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ۔ان بارشوں کے سبب کئی افراد زخمی ہوئے ، وہیں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق اس شخص نے سیلاب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تھی ، مگر اس کوشش میں وہ ڈوب گیا۔پولیس حکام او ر سکیورٹی فورسزنے متاثرہ شخص کی لاش 9 میٹر گہرے پانی کے بہاوٴ سے تلاش کی ۔