شارجہ میں 300کلوگرام وزنی آدمی کوکرین کی مدد سے فلیٹ سے باہر نکالا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:32

شارجہ میں 300کلوگرام وزنی آدمی کوکرین کی مدد سے فلیٹ سے باہر نکالا گیا
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء) :شارجہ میں 300کلوگرام وزنی آدمی اپنے فلیٹ میں ناساز حالت میں پایا گیا تھا۔ اسے طبی امداد اور علاج کی ضرورت تھی ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس یونٹس نے ائیرئیل لیڈر کا استعمال کرتے ہوئے اس بھاری بھر کم شخص کو اس کے اپارٹمنٹ سے نکالا۔تفصیلات کے مطابق عمارت کثیرالمنزلہ تھی جس کے باعث اسے کرین کے بغیر باسانی نکالا نہیں جاسکتا تھا۔گلف نیوز ڈیجیٹل کے مطابق لیڈر کو اس کے فلیٹ کے نیچے رکھا گیا ، اور اس کو اس میں آہستگی سے لایا گیا۔یہاں سے اسے فوراً اسپتا ل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :